پیدائش :۔ شرقی پنجاب 24 مارچ 1928ء میانی افغاناں ضلع ہوشیار پور
پہلا شعر:۔ کیا تھا آئیں گے امشب ضرور ہم
وعدہ شکن کو دیکھتے و قتِ سحر ہوا
دہلی آمد:۔ 1943ء اینگلو عربک ہائی اسکول میں داخلہ
پاکستان آمد:۔ 14اگست 1947ء بھائی مشتاق مبارک کے ہمراہ کراچی آمد
ابتدائی تعلیم:۔ درجہ دہم گورنمنٹ ہائی اسکول جیکب لائن کراچی
پہلی ملازمت :۔ 1951ء روزنامہ جنگ بطور پروف ریڈر
دوسری ملازمت:۔ لائلپور کوہ نور ٹیکسٹائل مل
لائلپور کے مشاعرے میں کوہ نور مل کے مالک سعید سہگل کی طرف اشار ہ کرتے ہوئے
یہ شعر پڑھے جس پر ملازمت سے فارغ کر دئیے گئے……
شعر ہوتا ہے اب مہینوں میں
زندگی ڈھل گئی مشینوں میں
پیار کی روشنی نہیں ملتی
ان مکانوں میں ان مکینوں میں
پہلی گرفتاری1959ء :۔ حیدر بخش جتوئی کی ہاری تحریک کے کارکن کی حیثیت سے
شادی :1956ء :۔ ملتان میں چچا کی بیٹی سے
عملی سیاست کا آغاز:۔ نیشنل عوامی پارٹی 1956ء
پہلا مجموعہ کلام:۔ برگِ آوارہ مکتبۂ کارواں لاہور، (1957ء)
دستور :۔ 1963ء میں پہلی سیاسی نظم جس سے ملک گیر شہرت ملی اور گرفتاریوں
کا سلسلہ شروع ہوا
سرِ مقتل:۔ 1968 دوسرا مجموعہ کلام جس کے چار ایڈیشن ایک ماہ میں شائع ہوئے
1967ء دوسری گرفتاری۔ ذوالفقار علی بھٹو کی صدارت میں چھ ستمبر کونظم پڑھنے پر
1970ء :۔ نیپ کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑا اور پیپلز پارٹی کے امیدوار سے ہار گئے۔
1971ء:۔ کسان ہال لاہور میں مشرقی پاکستان میں فوج کشی کے خلاف نظم لکھی اور گرفتار ہوئے۔
حیدر آباد سازش کیس ۔نیپ کے رہنمائوں کے ساتھ سازش کیس میں چودہ ماہ
بعد ضمانت پر رہا ہوئے
اعزاز:۔ پریس کلب کی تاحیات رکنیت 1980ء
جنرل ضیاء کے دور میں پہلی گرفتاری : الزام جوا کھیلنا
دوسری گرفتاری:۔ 1983ء ایم آر ڈی کی تحریک
تیسری گرفتاری :۔ 1984ء الزام محرم کے جلوس پر پتھرائو
لندن روانگی 1987ء:۔ ’’حرف سردار‘‘ کی اردو مرکز کے تحت اشاعت
دورۂ ماسکو 1989ء :۔ عظیم فارسی شاعر جامی کی سالگرہ کے موقع
حسرت موہانی ایوارڈ عالمی اردو کانفرنس دہلی 1988ء
نگار ایوارڈ پانچ بار فلمی گیتوں پر
وفات 12 مارچ 1993ء کی درمیانی شب
